8 اپریل 2015 - 14:47
یمن پر فوجی جارحیت کے نتائج خطرناک

ایران کے نائب وزیرخارجہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے خصوصی ایلچی مرتضی سرمدی نے لبنانی وزیراعظم تمام سلام نے لبنان کے وزیر اعظم سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ یمن پر فوجی جارحیت کے پورے مشرق وسطی کے لئے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مرتضی سرمدی نے اس ملاقات میں جو بدھ کے روز لبنان کے ایوان صدر میں ہوئی، کہا کہ علاقے میں نیا بحران اور یمن کے خلاف فوجی جارحیت ناجائز بہانوں سے انجام پارہی ہے اور غیر منطقی ہے- انھوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یمن کے بنیادی ڈھانچوں کے تباہ ہونے اور عوام و امن پسند سیاسی گروہوں کو نشانہ بنائے جانے سے انتہاپسندوں اور دہشتگردوں کو نئے مواقع ملیں گے- ایران کے نائب وزیرخارجہ نے سوئزرلینڈ میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف اور نظریات کی وضاحت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ علاقے میں مزید امن و استحکام کی زمین ہموار کرے گا- لبنان کے وزیراعظم نے ایٹمی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک مضبوط اور طاقتور ملک ہے- انہوں نے کہا کہ لبنان اور علاقے کے دوسرے ممالک کو امن و ثبات تک پہنچنے کے لئے ایران کی مدد کی ضرورت ہے- ایران کے نائب وزیرخارجہ نے اس ملاقات سے پہلے لبنان کے شہدائے استقامت کو خراج تحسین پیش کیا اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کی- اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی ایلچی مرتضی سرمدی اپنے اس دو روزہ دورے میں، وزیرخارجہ "بجران باسیل" سمیت اس ملک کے دیگر اعلی حکام نیز اہم سیاسی اور مذھبی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169